معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب نے خاموشی توڑ دی، سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کے نوٹس کی تصاویر شیئر کر دیں۔
ایمان رجب نے اپنی پوسٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ میں نے ابتدا میں اپنی شادی کو بچانے کے لیے خاموشی اختیار کی، تاہم حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں رجب بٹ کی جانب سے مجھ پر اور میرے خاندان کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے گئے، جس کے بعد مجھے طلاق کے کاغذات بھی بھیج دیے گئے۔
اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں ایمان رجب نے سوال اٹھایا کہ اس تمام صورتِ حال میں میرا اور میرے بیٹے کا کیا قصور ہے؟
یوٹیوبر رجب بٹ نے شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
رجب بٹ کا کہنا ہے کہ میں ایک سال پرانی شادی کو اپنے 30 سال پرانے والدین پر ترجیح نہیں دے سکتا
ان کا کہنا ہے کہ میں اس معاملے پر بہت کچھ کہنا چاہتی ہوں، مگر رمضان کے مقدس مہینے کے احترام میں فی الحال خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایمان رجب کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔