slotcosino Publish time 2026-3-10 17:43:47

مودی کی 1 فون کال اسرائیل ایران جنگ رکوا سکتی ہے: سابق اماراتی سفیر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563739_7419798_10_updates.jpg
متحدہ عرب امارات کے بھارت میں پہلے سفیر حسین حسن مرزا—فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات کے بھارت میں پہلے سفیر حسین حسن مرزا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی ایک فون کال اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے حسین حسن مرزا نے کہا کہ بھارت کا عالمی اثر و رسوخ اور وزیر اعظم مودی کے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑی طاقت ہے اور صرف مسٹر مودی کی ایک فون کال اسرائیل اور ایران دونوں کو جنگ روکنے پر آمادہ کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی حال ہی میں اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ ایران کے ساتھ بھی ان کے قریبی تعلقات ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563704_102557_updates.jpg
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ

مشرقی تہران کے علاقے رسالت اسکوائر کے قریب حملے میں کم از کم 40 افراد شہید ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ بھارت ایران کے تیل کا ایک بڑا خریدار بھی رہا ہے، اس لیے بھارت اس تنازع میں سفارتی کردار ادا کر سکتا ہے۔

سابق سفیر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بھارت خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں کرے گا، خصوصاً اس لیے کہ یو اے ای میں 35 لاکھ سے زائد بھارتی شہری مقیم ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں سے ملک کی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امارات نے اپنی سر زمین کو ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی، دیگر خلیجی ممالک جیسے کویت اور قطر نے بھی اپنی سر زمین سے ایران پر حملوں کی اجازت نہیں دی۔
Pages: [1]
View full version: مودی کی 1 فون کال اسرائیل ایران جنگ رکوا سکتی ہے: سابق اماراتی سفیر