کورین گلوکار شوگا کا لائیو اسٹریم کے دوران مسلمان مداحوں سے ماہِ رمضان کے بارے میں سوال
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563735_1291043_6_updates.jpgکورین گلوکار شوگا — فوٹو اسکرین شاٹعالمی شہرت یافتہ کورین بوائے بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر مِن یونگی المعروف شوگا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر لائیو اسٹریم کے دوران ماہِ رمضان کے بارے میں بات کی۔
شوگا نے گلوبل فین ڈم پلیٹ فارم ویورس پر 9 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک لائیو اسٹریم میںمداحوں کے ساتھ مختصر لیکن دلچسپ گفتگو کی۔
انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران اپنے کنسرٹ کی تیاریوں، مصروف پریکٹس شیڈول اور اپنے نئے آنے والے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور اسی دورانیہ نوٹ کیا کہ ان کے ساتھ مسلمان مداح بھی موجود ہیں جو کہ ابھی رمضان میں روزے رکھ رہے ہوں گے۔
کورین گلوکار نے متجسس انداز میں کہا کہ ابھی میرے ساتھ لائیو اسٹریم میں روزے رکھنے والے مداح بھی موجود ہیں اور مجھے رمضان کے بارے میں یہ معلوم ہے کہ اس دوران سورج غروب ہونے کے بعد کھانا کھا سکتے ہیں، ایسا ہی ہے یا نہیں؟ میں نے بھی سورج ڈوبنے کے بعد کھانا کھایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-08-20/1382145_040040_updates.jpg
شوگا کو نشے میں ای بائیک چلانے پر تفتیش کیلئے طلب کرنے کا امکان
عالمی شہرت یافتہ کورین میوزک بینڈ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر گلوکار مِن یونگی المعروف شوگا کو نشے کی حالت میں ای بائیک چلانے پر پولیس مزید تفتیش کے لیے طلب کرے گی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
لائیو اسٹریم کے دوران یہ لمحہ شائقین کے لیے مختصر لیکن قابلِ دید تھا جسےبہت سے لوگوں نے سراہا۔
کچھ صارفین نے یہ کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ شوگا بھی ہمارے ساتھ روزہ رکھ رہے ہیں۔
شوگا کے لائیو اسٹریم کے وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ نے مداحوں کو ان کی ایک پرانی وائرل ویڈیو کی یاد بھی دلا دی جس میں اُنہوں نے حلال کھانوں کے بارے میں بات کی تھی۔
Pages:
[1]