Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 280|Reply: 0

کورین گلوکار شوگا کا لائیو اسٹریم کے دوران مسلمان مداحوں سے ماہِ رمضان کے بارے میں سوال

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208701
Post time 2026-3-10 18:21:55 | Show all posts |Read mode
  کورین گلوکار شوگا — فوٹو اسکرین شاٹ  

عالمی شہرت یافتہ کورین بوائے بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر مِن یونگی المعروف شوگا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر لائیو اسٹریم کے دوران ماہِ رمضان کے بارے میں بات کی۔

شوگا نے گلوبل فین ڈم پلیٹ فارم ویورس پر 9 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک لائیو اسٹریم میں  مداحوں کے ساتھ مختصر لیکن دلچسپ گفتگو کی۔

انہوں نے لائیو اسٹریم کے دوران اپنے کنسرٹ کی تیاریوں، مصروف پریکٹس شیڈول اور اپنے نئے آنے والے منصوبوں کے بارے میں بات کی اور اسی دوران  یہ نوٹ کیا کہ ان کے ساتھ مسلمان مداح بھی موجود ہیں جو کہ ابھی رمضان میں روزے رکھ رہے ہوں گے۔  

کورین گلوکار نے متجسس انداز میں کہا کہ ابھی میرے ساتھ لائیو اسٹریم میں روزے رکھنے والے مداح بھی موجود ہیں اور مجھے رمضان کے بارے میں یہ معلوم ہے کہ اس دوران سورج غروب ہونے کے بعد کھانا کھا سکتے ہیں، ایسا ہی ہے یا نہیں؟ میں نے بھی سورج ڈوبنے کے بعد کھانا کھایا ہے۔   
شوگا کو نشے میں ای بائیک چلانے پر تفتیش کیلئے طلب کرنے کا امکان

عالمی شہرت یافتہ کورین میوزک بینڈ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر گلوکار مِن یونگی المعروف شوگا کو نشے کی حالت میں ای بائیک چلانے پر پولیس مزید تفتیش کے لیے طلب کرے گی۔    

لائیو اسٹریم کے دوران یہ لمحہ شائقین کے لیے مختصر لیکن قابلِ دید تھا جسے  بہت سے لوگوں نے سراہا۔

کچھ صارفین نے یہ کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ شوگا بھی ہمارے ساتھ روزہ رکھ رہے ہیں۔

شوگا کے لائیو اسٹریم کے وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ نے مداحوں کو ان کی ایک پرانی وائرل ویڈیو کی یاد بھی دلا دی جس میں اُنہوں نے حلال کھانوں کے بارے میں بات کی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-10 13:58 GMT+5 , Processed in 0.049150 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list