slotcosino Publish time 2026-3-10 20:57:57

ملکی اور بین الاقوامی فضائی کرایوں میں اضافہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563778_667779_News10_updates.jpg---فائل فوٹو

ملک میں جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے کے سبب ایئرلائنز نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع ایئر لائنز کے مطابق کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور دیگر اسٹیشنز کے لیے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرایوں میں 10 سے 28 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا گیا، پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے 15 ہزار جبکہ پاکستان سے ٹورنٹو مانچسٹر کی پروازوں پر 28 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563203_021217_updates.jpg
لاہور سے مختلف شہروں کے کرایوں میں اضافہ

لاہور سے راولپنڈی کے لیے ایگزیکٹو بس کا کرایہ 2250 روپے سے بڑھ کر 2480 روپے ہو گیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ذرائع کے مطابق ٹورنٹو مانچسٹر کی اکانومی کلاس کا یکطرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کر گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت اضافے کے بعد 342 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ملکی اور بین الاقوامی فضائی کرایوں میں اضافہ