slotcosino Publish time 2026-3-11 01:31:22

دبئی میں نئی عمارتوں کے حفاظتی قانون کی منظوری، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563806_7747070_GAZA-NEW-2_updates.jpg

دبئی میں نئی عمارتوں کے حفاظتی قانون کی منظوری دے دی گئی۔ حکام کے مطابق عمارتوں کے حفاظتی قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ 2 ملین درہم تک ہوگا، جبکہ عمارتوں میں حفاظتی معائنہ اور معیار کا تصدیقی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا گیا۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے قانون جاری کیا ہے۔ نئے قانون کا مقصد رہائشیوں کی حفاظت یقینی بنانا اور حادثات میں کمی لانا ہے، بلدیہ دبئی عمارتوں کے معائنے اور حفاظتی ریکارڈ کی نگرانی کرے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-03-09/1563301_034929_updates.jpg
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر غیر ذمے دارانہ مواد شیئر نہ کرنے کی ہدایت

دبئیدبئی میں مقیم پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پر غیر... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حکام کے مطابق نیا قانون قدیم عمارتوں اور انڈپینڈنٹ اکنامک زونز جیسے دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر پر بھی لاگو ہوں گے۔

قانون میں مزید کہا گیا ہے کہ عمارت کے مالکان کو لائسنس یافتہ انجینئرنگ کمپنی سے تکنیکی رپورٹ اور مرمت کروانا لازمی ہوگا۔

حکام کے مطابق بلڈنگ سیفٹی لاء کیخلاف ورزی کرنے والے افراد یا کمپنیوں کو 1 لاکھ سے 10 لاکھ درہم جرمانہ ہوگا اور دوبارہ خلاف ورزی پر 20 لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔
Pages: [1]
View full version: دبئی میں نئی عمارتوں کے حفاظتی قانون کی منظوری، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا