slotcosino Publish time 2026-3-11 02:49:51

وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد نہ ہوسکا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563821_1242810_ShehbazSharif7_updates.jpg

سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کے گھروں سے کام کرنے کے اعلان پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔

لاہور کے دفاتر میں معمول کے مطابق حاضری رہی، شہر میں تمام سرکاری ادارے روٹین کے مطابق کام کر رہے ہیں جبکہ اسکولوں میں تعطیلات شروع ہوگئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-09/1563520_090509_updates.jpg
دفاتر ہفتے میں 4 دن کھلیں گے، بیشتر سرکاری و نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا، وزیراعظم کا کفایت شعاری اقدامات کا اعلان

تمام سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیوں کو بھی بند کیا جائے گا۔: وزیراعظم شہباز شریف https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری اور تیل کی بچت کے اقدامات کے تحت دفاتر میں ہفتےمیں 4 دن کام کرنے کا اعلان کیا۔

اقدامات کے تحت بیش تر سرکاری اور نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسکولوں میں 16 مارچ سے 31مارچ تک چھٹیوں اور کالجز، یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز کا اعلان کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے شادی کی تقریبات اور پارٹیوں میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود کرنے اور صرف سنگل ڈش کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد نہ ہوسکا