سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین کے گھروں سے کام کرنے کے اعلان پر عمل درآمد نہ ہو سکا۔
لاہور کے دفاتر میں معمول کے مطابق حاضری رہی، شہر میں تمام سرکاری ادارے روٹین کے مطابق کام کر رہے ہیں جبکہ اسکولوں میں تعطیلات شروع ہوگئیں۔
دفاتر ہفتے میں 4 دن کھلیں گے، بیشتر سرکاری و نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا، وزیراعظم کا کفایت شعاری اقدامات کا اعلان
تمام سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیوں کو بھی بند کیا جائے گا۔: وزیراعظم شہباز شریف
گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری اور تیل کی بچت کے اقدامات کے تحت دفاتر میں ہفتےمیں 4 دن کام کرنے کا اعلان کیا۔
اقدامات کے تحت بیش تر سرکاری اور نجی اداروں کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسکولوں میں 16 مارچ سے 31مارچ تک چھٹیوں اور کالجز، یونیورسٹیوں میں آن لائن کلاسز کا اعلان کیا گیا۔
حکومت کی جانب سے شادی کی تقریبات اور پارٹیوں میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود کرنے اور صرف سنگل ڈش کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔