slotcosino Publish time 2026-3-11 03:28:09

امریکی فوج اب اپنی حفاظت یقینی بنانے کے قابل نہیں، جنرل شکارچی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563824_4106939_Shekarchi_updates.jpgتصویر، ایرانی میڈیا

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل شکارچی نے کہا ہے کہ امریکی فوج اب اپنی حفاظت یقینی بنانے کے قابل نہیں۔

ایک بیان میں جنرل شکارچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کی حفاظت کے لیے ہمارے ملک پر جارحیت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563819_091611_updates.jpg
ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا سے مذاکرات سے انکار

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے مذاکرات سے انکار کردیا اور کہا کہ ایران میزائل حملے جاری رکھنے کےلیے تیار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ طاقتور ایران، بہادر ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غرور اور امریکی فوج کی طاقت کو چکنا چور کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ امریکا کی مغربی ایشیا میں موجودگی ہی تمام غیر یقینی صورتحال کا واحد سبب ہے۔

جنرل شکار چی نے کہا کہ امریکی فوج اب اپنی حفاظت بھی یقینی بنانے کے قابل نہیں، یہ خود تو بھاگ جاتے ہیں اور خطے کے ممالک کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: امریکی فوج اب اپنی حفاظت یقینی بنانے کے قابل نہیں، جنرل شکارچی