ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل شکارچی نے کہا ہے کہ امریکی فوج اب اپنی حفاظت یقینی بنانے کے قابل نہیں۔
ایک بیان میں جنرل شکارچی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بچوں کی قاتل اسرائیلی حکومت کی حفاظت کے لیے ہمارے ملک پر جارحیت کی۔
ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا سے مذاکرات سے انکار
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے مذاکرات سے انکار کردیا اور کہا کہ ایران میزائل حملے جاری رکھنے کےلیے تیار ہیں۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ طاقتور ایران، بہادر ایرانی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے غرور اور امریکی فوج کی طاقت کو چکنا چور کر دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو معلوم ہوگیا ہے کہ امریکا کی مغربی ایشیا میں موجودگی ہی تمام غیر یقینی صورتحال کا واحد سبب ہے۔
جنرل شکار چی نے کہا کہ امریکی فوج اب اپنی حفاظت بھی یقینی بنانے کے قابل نہیں، یہ خود تو بھاگ جاتے ہیں اور خطے کے ممالک کے عوام کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔