slotcosino Publish time 2026-3-11 14:31:11

بحرین کی فضائی حدود بند، خلیجی ایئر لائن کا دمام ایئر پورٹ سے آپریشن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563987_8359659_1_updates.jpg
— فائل فوٹو

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے دوران بحرین کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث خلیجی ایئر لائن کا دمام ایئر پورٹ سے آپریشن جاری ہے۔

اعلامیے کے مطابق خلیجی ایئر لائن کی دمام سے لندن، مانچسٹر اور سنگاپور کے لیے خصوصی پروازیں شیڈول ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی ایئر لائن کی دمام سے لندن، ممبئی اور بنکاک کے لیے پروازیں آج روانہ ہوں گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563825_104737_updates.jpg
مشرق وسطیٰ کشیدگی، برطانوی ایئرلائن کی پروازیں منسوخ

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی ایئرلائن کی ابوظبی آنے اور جانے والی پروازیں سال کے آخر تک منسوخ کردی گئی ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اعلامیے کے مطابق خلیجی ایئر لائن کی خصوصی پرواز دمام سے کراچی کے لیے بھی شیڈول ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ لندن، ممبئی اور بنکاک سے خلیجی ایئر لائن کی پروازیں واپس بھی دمامپہنچیں گی۔

اس حوالے سے خلیجی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ بحرین کی فضائی حدود کی مسلسل بندش کے باعث متبادل انتظامات کیے گئے، مختلف ممالک میں پھنسے خلیجی ایئر لائن کے کئی طیارے دمام پہنچ گئے ہیں۔

خلیجی ایئر لائن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید پر مسافروں کی خدمت کے لیے خصوصی اقدام کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بحرین کی فضائی حدود بند، خلیجی ایئر لائن کا دمام ایئر پورٹ سے آپریشن