رمضان میں توانائی بخش و لذیذ کھجور کے رول
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564000_2210129_nsm5_updates.jpg—فائل فوٹو
رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کو خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ یہ فوری توانائی فراہم کرتی ہے اور سنتِ نبوی ﷺ بھی ہے۔
اکثر لوگ سادہ کھجور کھانے کے ساتھ ساتھ اس سے بنے مزیدار اور صحت بخش پکوان بھی پسند کرتے ہیں۔
اگر آپ افطاری میں کچھ نیا اور غذائیت سے بھرپور شامل کرنا چاہتے ہیں تو کھجور کے رول بہترین انتخاب ہیں۔
بادام، پستے اور کھوپرے کے ساتھ تیار کیے گئے یہ مزیدار رول ناصرف ذائقے میں لاجواب ہوتے ہیں بلکہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-05/1562194_013751_updates.jpg
مزید ذائقے دار افطاری کیلئے گھر پر بنائیں مزیدار راج کچوری
ماہ رمضان میں طرح طرح کے پکوانوں سے دسترخوان سج جاتے ہیں اور ہر کوئی اپنی خواہشات کے مطابق افطاری کا اہتمام کرتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اجزاء:
کھجور 5 سو گرام، بادام 1/2 پاؤ (بھنے ہوئے، ثابت)، پستہ 1/2 پاؤ (ثابت)، کھوپرا 1 سو گرام، الائچی پاؤڈر 1 چٹکی۔
ترکیب:
کھجور کی گٹھلیاں نکال کر اوون میں 2 منٹ تک گرم کر لیں۔
اب اس میں بادام، پستہ اور الائچی پاؤڈر شامل کر کے رول بنائیں۔
کھوپرے سے رول کو گارنش کر کے اسے فریج میں رکھیں، جب ٹھنڈا ہو جائے تو ٹکڑوں میں کاٹ لیں، لیجیے مزیدار کھجور کے رول تیار ہیں۔
Pages:
[1]