slotcosino Publish time 2026-3-11 15:49:43

آسٹریلیا کی مزید 2 ایرانی خواتین فٹبالرز کے پناہ لینے کی تصدیق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564006_1697961_01_updates.jpg—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

آسٹریلوی ہوم منسٹر ٹونی برک نے ایرانی ویمن فٹبال اسکواڈ کی مزید 2 اراکین کے پناہ لینے کی تصدیق کر دی۔

اس حوالے سے ہوم منسٹر ٹونی برک کا کہنا ہے کہ 1 کھلاڑی اور 1 سپورٹ ٹیم کی رکن نے بھی آسٹریلیا میں رکنے کا کہا ہے، جس کے بعد ایرانی ویمن فٹبال اسکواڈ کے آسٹریلیا میں پناہ لینے والوں کی تعداد 7 ہو گئی۔

ٹونی برک نے کہا ہے کہ یہ سب یہاں محفوظ ہیں، انہیں آسٹریلیا میں خوش آمدید کہتے ہیں، میں نے ہیومنٹیرین ویزوں کے لیے کاغذات پر دستخط کیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563706_102643_updates.jpg
آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں کو پناہ دیدی

آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹ بال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں کو انسانیت کی بنیاد پر ویزا جاری کرتے ہوئے ملک میں رہنے کی اجازت دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب آسٹریلیا میں پناہ لینے والی ایرانی کھلاڑیوں کو برسبین رور فٹبال کلب نے کھیلنے کی پیشکش کر دی۔

ایرانی ویمن فٹبال اسکواڈ کے باقی اراکین آسٹریلیا سے براستہ ملائیشیا ایران روانہ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا نے ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی 5 کھلاڑیوں کو انسانیت کی بنیاد پر ویزا جاری کرتے ہوئے ملک میں رہنے کی اجازت دی تھی۔
Pages: [1]
View full version: آسٹریلیا کی مزید 2 ایرانی خواتین فٹبالرز کے پناہ لینے کی تصدیق