شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر کیوں نہیں بنانا چاہتے تھے؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563998_201525_4_updates.jpg— فائل فوٹو
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنا جانشین مقرر نہیں کرنا چاہتے تھے۔
ایرانی انٹیلی جنس نیٹ ورکس سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن گروپ نیشنل یونین فار ڈیموکریسی کے ریسرچ ڈائریکٹر خسرو اصفہانی نے نیو یارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اپنی وصیت میں واضح طور پر مجتبیٰ خامنہ ای کو جانشین نامزد نہ کرنے کو کہا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563197_015658_updates.jpg
ایران کے نئے سپریم لیڈر کا انتخاب کر لیا گیا، باضابطہ اعلان مجلس خبرگان کرے گی
محمد میر باقر نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے حوالے سے زیادہ تر ارکان متفق ہو چکے ہیںhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اُنہوں نے بتایا کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا خیال تھا کہ ملک چلانے کے لیے مجتبیٰ خامنہ ای کے پاستجربے کی کمی ہے۔
خسرو اصفہانی نے مزید کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کے بغیر کچھ نہیں ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجلسِ خبرگان رہبری نے بھی مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں ووٹ نہیں دیا تھا، لیکن پاسدارنِ انقلاب نے اُنہیں اس انتخاب کے لیے مجبور کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہمجلسِ خبرگان رہبری کے کچھ اراکین کی نئے سپریم لیڈر کے انتخاب سے متعلق مختلف آراء ہیں، لیکن اختلافِ رائے مخلصانہ ہے، کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔
Pages:
[1]