slotcosino Publish time 2026-3-11 17:47:27

ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564023_1054654_04+_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے۔

امریکی نیوز سائٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران دوبارہ مذاکرات کریں اور ایرانی جوہری پروگرام محدود کرنے پر نیا معاہدہ ہو جائے، امریکا دباؤ یا خفیہ کارروائیوں سے ایرانی قیادت تبدیل کر دے۔

نیوز سائٹ کے ممکنہ منظرنامے کے مطابق امریکا موجودہ ایرانی نظام کے اندر سے کسی نئی قیادت کے ساتھ کام شروع کر دے۔ جنگ، معاشی بحران، سیاسی دباؤ کے باعث ایران میں احتجاج شروع ہو جائے اور نظام گر جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1563994_092329_updates.jpg
ٹرمپ کے مشیر امریکا کو ایران جنگ سے نکلنے کی تجویز دینے لگے

ایک حالیہ سروے کے مطابق امریکی عوام کی بڑی تعداد اس فوجی کارروائی کے خلاف ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی نیوز سائٹ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل زمینی کارروائی کر کے ایرانی جوہری صلاحیت کو تباہ کر دے یا قبضے میں لے لیں۔

نیوز سائٹ نے کہا کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیت کو کمزور قرار دے کر فتح کا اعلان کردیں، فوج واپس بلا لیں۔

واضح رہے کہ فلوریڈا میں پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ فوجی کارروائی محدود کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے اس تنازع کو ایک مختصر مہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپریشن توقع سے کہیں پہلے اپنے اہداف حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا جا چکا ہے اور جنگی مقاصد بڑی حد تک مکمل ہو چکے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ایران جنگ کا انجام کیا ہوگا؟ 5 ممکنہ منظرنامے سامنے آگئے