slotcosino Publish time 2026-3-11 18:26:31

ضرورت پڑی تو سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کریں گے: ترجمان وزیرِاعظم مشرف زیدی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564025_584513_10_updates.jpg
ترجمان وزیرِاعظم مشرف زیدی---فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف کے ترجمان مشرف زیدی نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کریں گے۔

بلوم برگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی سوال ہی نہیں، ہم ہر وقت اور ہر صورت سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-03/1525203_050000_updates.jpg
مشرف علی زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے فارن میڈیا مقرر

اسلام آباد مشرف علی زیدی کو وزیر اعظم کا تر جمان ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون کوئی نئی بات نہیں، دونوں ممالک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دفاعی مفادات کا خیال رکھتے آئے ہیں۔

مشرف زیدی نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے ریاض میں سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات کر کے مشترکہ دفاعی اقدامات پر بات کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار جنگ کے آغاز سے ہی ایرانی وزیرِ خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ضرورت پڑی تو سعودی عرب کی ہر حال میں مدد کریں گے: ترجمان وزیرِاعظم مشرف زیدی