slotcosino Publish time 2026-3-11 20:23:49

پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے: عدیل ممتاز کھوکھر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564047_3457256_%D9%86%D8%B3%D9%85%D8%B4_updates.jpg
— تصویر بشکریہ رپورٹر

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے انسانی حقوق کونسل کے 61 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی عدیل ممتاز کھوکھر نے کہا ہے کہ افغانستان ایک ایسا ملک ہے جو کئی دہائیوں سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی مذمت کرتا ہے۔

عدیل ممتاز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف دہشت گرد حملوں میں واضح اضافہ دیکھا ہے، جو افغانستان میں موجود محفوظ ٹھکانوں سے کیے گئے اور جنہیں بیرونی سرپرستوں اور معاونین کی مدد حاصل تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-10/1563830_114135_updates.jpg
بھارت طویل عرصے سے خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت طویل عرصے سے خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان طالبان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کریں تاکہ افغان سر زمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی عدیل ممتاز کھوکھرنے کہا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دہشت گردی کے ناسور کے خلاف بھرپور جدوجہد کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتر گردوں کے حامیوں، مددگاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔

عدیل ممتاز کھوکھر نے دو ٹوک خطاب میں تمام حقائق کھول کر بیان کرتے ہوئے دیگر شرکاء کو خاموش کرا دیا۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے: عدیل ممتاز کھوکھر