Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 684|Reply: 0

پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے: عدیل ممتاز کھوکھر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
209162
Post time 2026-3-11 20:23:49 | Show all posts |Read mode
  
— تصویر بشکریہ رپورٹر

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے انسانی حقوق کونسل کے 61 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی عدیل ممتاز کھوکھر نے کہا ہے کہ افغانستان ایک ایسا ملک ہے جو کئی دہائیوں سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی مذمت کرتا ہے۔

عدیل ممتاز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف دہشت گرد حملوں میں واضح اضافہ دیکھا ہے، جو افغانستان میں موجود محفوظ ٹھکانوں سے کیے گئے اور جنہیں بیرونی سرپرستوں اور معاونین کی مدد حاصل تھی۔   
بھارت طویل عرصے سے خطرناک کھیل کھیل رہا ہے، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت طویل عرصے سے خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔   

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان طالبان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کریں تاکہ افغان سر زمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی عدیل ممتاز کھوکھر  نے کہا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دہشت گردی کے ناسور کے خلاف بھرپور جدوجہد کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتر گردوں کے حامیوں، مددگاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔

عدیل ممتاز کھوکھر نے دو ٹوک خطاب میں تمام حقائق کھول کر بیان کرتے ہوئے دیگر شرکاء کو خاموش کرا دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-11 16:46 GMT+5 , Processed in 0.050169 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list