slotcosino Publish time 2026-3-11 21:01:46

نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں: ایرانی مشیر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564057_882612_16_updates.jpg
---فائل فوٹو

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی رپورٹس کے بعد حکومت نے تصدیق کی ہے کہ وہ بالکل محفوظ ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزیکشیان کے صاحبزادے اور حکومتی مشیر یوسف پزیکشیان نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا ہے کہ جب مجھے مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی خبر ملی تو میں نے باخبر افراد سے رابطہ کیا، جنہوں نے تصدیق کی کہ خدا کا شکر ہے وہ بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564030_010247_updates.jpg
مجتبیٰ خامنہ ای اب تک منظر عام پر کیوں نہیں آئے؟ وجہ سامنے آ گئی

ایرانی سرکاری میڈیا ایران کے نئے سپریم لیڈر کو جانبازِ رمضان جنگ قرار دے رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

قبل ازیں ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے مجتبیٰ خامنہ ای کو رمضان جنگ کا زخمی جانباز قرار دیا تھا، تاہم ان کے زخمی ہونے کی نوعیت یا تفصیلات کبھی واضح نہیں کی گئیں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مجتبیٰ خامنہ ای کی عوامی غیر موجودگی اور جنگ کے دوران زخمی ہونے کی افواہوں نے بین الاقوامی میڈیا میں تشویش پیدا کی تھی۔
Pages: [1]
View full version: نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای خیریت سے ہیں: ایرانی مشیر