slotcosino Publish time 2026-3-11 21:01:48

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: برٹش ایئر ویز کی اہم روٹس کیلئے پروازیں معطل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564053_4786566_%D9%85%D9%85%D9%85%D8%B3_updates.jpg
— تصویر بشکریہ رپورٹر

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور غیر یقینی صورتِ حال کے باعث برٹش ایئر ویز نے ایک اہم منزل کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایئر لائن کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں جاری عدم استحکام اور مسافروں کی سلامتی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

برٹش ایئر ویز کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی رواں سال کے آخر تک برقرار رہ سکتی ہے، کمپنی نے مسافروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات یا رقم کی واپسی کے حوالے سے مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-08/1563214_031107_updates.jpg
دبئی سے برطانوی شہریوں کے انخلاء کیلئے خصوصی پرواز کا اعلان

برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دبئی میں موجود برطانوی شہریوں کے انخلاء کے لیے آئندہ ہفتے ایک خصوصی چارٹر پرواز چلائی جائے گی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایئر لائن حکام کے مطابق وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور خطے میں حالات بہتر ہونے کی صورت میں پروازوں کی بحالی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع اور سیکیورٹی خدشات کے باعث کئی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے بھی اپنے فضائی آپریشنز میں احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی عالمی فضائی سفر اور تجارت پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے باعث مسافروں اور ایئرلائنز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: برٹش ایئر ویز کی اہم روٹس کیلئے پروازیں معطل