مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور غیر یقینی صورتِ حال کے باعث برٹش ایئر ویز نے ایک اہم منزل کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایئر لائن کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں جاری عدم استحکام اور مسافروں کی سلامتی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
برٹش ایئر ویز کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی رواں سال کے آخر تک برقرار رہ سکتی ہے، کمپنی نے مسافروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ مسافروں کو متبادل سفری انتظامات یا رقم کی واپسی کے حوالے سے مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔
دبئی سے برطانوی شہریوں کے انخلاء کیلئے خصوصی پرواز کا اعلان
برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دبئی میں موجود برطانوی شہریوں کے انخلاء کے لیے آئندہ ہفتے ایک خصوصی چارٹر پرواز چلائی جائے گی۔
ایئر لائن حکام کے مطابق وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور خطے میں حالات بہتر ہونے کی صورت میں پروازوں کی بحالی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع اور سیکیورٹی خدشات کے باعث کئی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے بھی اپنے فضائی آپریشنز میں احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔
ماہرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی عالمی فضائی سفر اور تجارت پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے، جس کے باعث مسافروں اور ایئرلائنز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔