slotcosino Publish time 2026-3-12 00:16:49

محسن نقوی سے ہاکی ٹیم کے کپتان کی قیادت میں کھلاڑیوں کی ملاقات

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-11/1564082_1302870_MohsinnaqviHockeyTeam_updates.jpg

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور بےروزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان بھی کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-03-06/1562762_093407_updates.jpg
پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ 2026ء کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید سے ملاقات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔

چئیرمین پی سی بی نے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کی محنت کی تعریف کی اور جاب نہ کرنے والے ہاکی پلئیرز کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زخمی ہاکی پلئیرز کا علاج پی سی بی کرائے گا، ادارہ ہاکی پلئیرز سے پہلے کی طرح تعاون کرتا رہے گا، انہوں نے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ہاکی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے بعد ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور کپتان عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بھرپور سپورٹ پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی سپورٹ نے پلئیرز کی بہت حوصلہ افزائی کی۔
Pages: [1]
View full version: محسن نقوی سے ہاکی ٹیم کے کپتان کی قیادت میں کھلاڑیوں کی ملاقات