|
|
مفتاح اسماعیل—فائل فوٹو
سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت نے اخراجات کم نہیں کیے، صرف ٹیکسز بڑھائے ہیں۔
مفتاح اسماعیل نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
یہ بھی پڑھیے
- لوگوں نے حکومت کی مہنگی بجلی اور گیس خریدنا چھوڑ دی، مفتاح اسماعیل
سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی، حکومت خسارے کم کرنے کے لیے ٹیکس بڑھا رہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی بجلی اور گیس سے متعلق پالیسی غلط ہے، ایکسپورٹس کم ہو رہی ہیں۔
سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے مشورہ دیا کہ حکومت سیاست سے بالاتر ہو کر فیصلے کرے۔ |
|