Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 468|Reply: 0

کونسی بات امیتابھ اور قادر خان کے درمیان فاصلے کا باعث بنی تھی؟

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178173
Post time 2025-10-23 04:27:01 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت کے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی جانب سے امیتابھ بچن کو سیاست میں لانے کے حوالے سے ایک بار قادر خان مرحوم نے انکشاف کیا کہ سیاست میں شامل ہونے کے بعد امیتابھ بچن کا رویہ بدل گیا تھا۔

سینئر اداکار اور مصنف قادر خان نے اپنی زندگی میں ایک بار اپنے قریبی دوست امیتابھ بچن کے سیاست میں آنے کے بعد بدلے رویے پر گفتگو کی۔  

قادر خان نے ایک واقعہ بیان کیا جب ایک پروڈیوسر نے ان سے اصرار کیا کہ وہ امیتابھ بچن کو سر کہہ کر مخاطب کیا کریں۔ پروڈیوسر کا یہ مطالبہ قادر خان کے لیے کافی مشکل تھا اور یہی بات ان دونوں دوستوں کے درمیان فاصلے کا باعث بنی اور ان کی گہری دوستی اپنے انجام کو پہنچی، قادر خان کو اس سے بہت دکھ پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار قادر خان مرحوم اپنی بذلہ سنجی اور حاضر جوابی کے حوالے کافی مشہور تھے۔ انھوں نے ایک بار بتایا کہ وقت کے ساتھ ان کی امیتابھ بچن سے پرانی دوستی کیسے بدلی تھی۔  

قادر خان اپنے بچپن میں ہی افغانستان سے بھارت منتقل ہوگئے تھے اور بعد میں ہندی فلموں کے انتہائی قابل احترام مصنفین اور اداکاروں میں شمار ہوئے۔ ان کے عروج کا آغاز اس وقت ہوا جب لیجنڈری اداکار دلیپ کمار نے ایک اسٹیج پرفارمنس کے دوران ان کی صلاحیت کو پہچانا۔  

دلیپ کمار ان سے اس قدر متاثر ہوئے کہ قادر خان کو دو فلموں میں کاسٹ کیا، جس کی وجہ سے ان کے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز ہوا۔ 1970 میں ہندی فلموں میں آنے کے بعد انکی امیتابھ سے پیشہ ورانہ قربت ہوئی اور یہ دوستی دو عشروں تک قائم رہی۔ اس دوران قادر خان نے نہ صرف بطور اداکار کام کیا بلکہ امیتابھ کی کئی ہٹ فلموں کے مصنف بھی بنے۔  

ان دونوں نے متعدد آئیکونک پروجیکٹس جن میں بے نام (1974)، امر اکبر انتھونی، پرورش (1977)، مقدر کا سکندر  (1978)، نصیب  (1981) اور ہم (1991) شامل ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 09:31 GMT+5 , Processed in 0.046349 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list