پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن تیزی دیکھی جارہی ہے۔
بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1022 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 69 ہزار 326 پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 1217 پوائنٹس کا اضافہ
گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 68 ہزار 880 رہی، جبکہ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 537 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 303 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔