یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین کے لیے حقیقی سیکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے اور ہم جلد امن منصوبے کی دستاویز امریکا کو دیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی صدر ولادمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ ہم اپنی زمین کا کوئی حصہ دینے کے تیار نہیں ہیں۔
امریکا روس پر سخت پابندیاں لگائے: زیلینسکی
یوکرین کے صدر زیلینسکی نے کہا ہے کہ امریکا روس پرسخت پابندیاں لگائے۔
صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اور یورپی پارٹنرز جلد امن منصوبے سے متعلق نظرثانی شدہ دستاویز امریکا کو پیش کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ معاہدے سے متعلق امور برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ پیر کو لندن میں طے پائے ہیں۔