|
|
پاکستان میں کھیلوں کی نشریات کے میدان میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
ملک کے پہلے اسپورٹس چینل ’جیو سوپر‘ اور معروف ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو (myco) کے درمیان ایک اہم معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت پاکستان میں اسپورٹس کے مداحوں کو دنیا بھر کے اسپورٹس ایونٹس کی بہترین کوریج ملے گی۔
پاکستان میں اسپورٹس کے فینز کے لیے خوشخبری ہے کہ اب دنیا بھر کے بڑے کھیلوں کی بھرپور کوریج پاکستان میں بھی دستیاب ہو گی۔
ملک کا پہلا اسپورٹس چینل ’جیو سوپر‘ اب انگلش پریمیئر لیگ، ومبلڈن، فارمولا ای، ورلڈ اسکواش فیڈریشن، پی ایس اے اسکواش، زمبابوے کرکٹ اور کراٹے کومبیٹ سمیت کئی عالمی ایونٹس دکھائے گا۔
اس سلسلے میں ’جیو سوپر‘ اور مائیکو کے درمیان ایک اہم شراکت داری ہوئی ہے، جس کی بنیاد پر یہ تمام مقابلے مائیکو اور جیوسوپر پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے تاکہ شائقین ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ایک ساتھ اسپورٹس کے بہترین ایکشن سے لطف انداز ہو سکیں۔ |
|