|
|
—فائل فوٹو
27ویں ترمیم کے تحت وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کے فریم ورک سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن نے مشاورت کے لیے اہم اجلاس کا تین نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔
ایجنڈے کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس 12جنوری کو ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کانفرنس روم میں ہوگا۔ 27ویں آئینی ترمیم سے آرٹیکل 175 اے کی شق 4 میں امیدوار ججوں کے انٹرویوز کا ذکر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- پانچوں ہائیکورٹس میں 40 ایڈیشنل ججوں کی مستقلی، جوڈیشل کمیشن کے 5 اجلاس طلب
- جوڈیشل کمیشن اجلاس، سپریم کورٹ جج، سندھ و بلوچستان کے چیف جسٹس تعیناتی کی سفارش
جاری کردہ ایجنڈے میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن رولز 2025 میں امیدواروں کے انٹرویو کا طریقہ کار نہیں دیا گیا، اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت میں مزید ججز کے تعیناتی کے لیے طریقہ کار پر غور ہو گا۔
ایجنڈے میں کہا گیا کہ ہائی کورٹس میں آئینی بینچز کے لیے ججز کی نامزدگیوں کا طریقہ کار بھی زیر غور آئے گا۔ |
|