|
|
ایران کے قونصل جنرل مواحدفر کا کہنا ہے کہ امریکا سے رابطے کے چینل فعال ہیں اور ہمیشہ رہتے ہیں۔
لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران برابری کی سطح پر مزاکرات کیلئے تیار ہے لیکن مذاکرات کی آڑ میں امریکا اپنے مطالبات منوانا چاہتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ یورینیم کی افزودگی ختم اور میزائل سسٹم کی رینج کم کی جائے، امریکا مشرق وسطیٰ کے تیل پر قبضہ چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اب جارحیت کی تو پہلے سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا، ایران ایٹم بم نہیں بنانا چاہتا اور یہ ہمارے کام کا بھی نہیں، ایران ایٹم بم بنانا چاہتا تو بہت پہلے بنا لیتا۔
ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ ایران کے عوام اسرائیل اور امریکی جارحیت کےخلاف یک جان ہیں، پاکستان کی حکومت اور عوام کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ |
|