|
|
فوٹو: اے ایف پی
اسرائیل نے پچھلے سال اپنے تجارتی پارٹنرز کے ساتھ اربوں ڈالر مالیت کے ریکارڈ معاہدے کیے۔ ان میں گیس، ٹیکنالوجی اور عسکری معاہے سر فہرست ہیں۔
اسرائیل نے 2025 میں توانائی، ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبوں میں اپنے اہم شراکت داروں کے ساتھ اربوں ڈالر کے ریکارڈ معاہدے کیے۔
ان معاہدوں سے اسرائیل کو خاص طور پر اپنا وہ فوجی اور نگرانی کا ساز و سامان فروخت کرنے کا موقع ملا جنہیں وہ مقبوضہ فلسطین اور خطے کے دیگر ملکوں کے خلاف استعمال کر کے عالمی خریداروں کے سامنے ان ہتھیاروں کا عملی جنگی مظاہرہ کر چکا ہے۔
نمبر 1۔ مصر کے ساتھ 35 ارب ڈالر کا توانائی معاہدہ
یہ اسرائیلی تاریخ کا سب سے بڑا توانائی کا معاہدہ ہے۔ اسرائیل 2026 سے 2040 تک مصر کو گیس فروخت کرے گا۔ غزہ میں جاری نسل کشی پر بڑھتے ہوئے عوامی غصے کے جواب میں مصری حکومت کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک کمرشل معاہدہ ہے، اس کو سیاسی نہ سمجھا جائے۔
نمبر 2۔ الفابیٹ کے ساتھ 32 ارب ڈالر کی ٹیکنالوجی ڈیل
گوگل کی پیرنٹ کمپنی Alphabet نے اسرائیلی سائبر سیکیورٹی فرم Wiz خریدی۔ یہ اسرائیلی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکنالوجی سودہ ہے۔
نمبر 3۔ پالو آلٹو نیٹ ورکس کے ساتھ 25 ارب ڈالر کی ڈیل
امریکا کے نیکسٹ جنریشن سیکیورٹی پلیٹ فارم Palo Alto Networks نے اسرائیلی سائبر سیکیورٹی کمپنی CyberArk کو خریدنے کا اعلان کیا۔ یہ ڈیل اس سال ریگولیٹری اور شیئرہولڈرز کی منظوری کے بعد مکمل ہوگی۔
نمبر 4 ۔ جرمنی کے ساتھ 3.1 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
جرمنی نے Arrow-3 بیلسٹک میزائل ڈیفنس کنٹریکٹ میں مزید 3.1 ارب ڈالر کی توسیع کی منظوری دی، جس سے مجموعی معاہدہ ساڑھے 6 ارب ڈالر کا ہو گیا ہے اور یوں یہ اسرائیلی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی برآمداتی معاہدہ بن گیا۔
نمبر 5۔ زیرو کے ساتھ 3 ارب ڈالر کی ڈیل
نیوزی لینڈ کی کلاؤڈ اکاونٹنگ سافٹ ویئر کمپنی Xero نے اسرائیلی فِن ٹیک کمپنی Melio کو خرید لیا۔ یہ نیوزی لینڈ کی سب سے بڑی بیرون ملک خریداری ہے۔
نمبر 6۔ میونخ رے کے ساتھ 2.6 ارب ڈالر کا معاہدہ
جرمنی کی ملٹی نیشنل بیما کمپنی میونخ رے نے اسرائیلی انشورنس ٹیک فرم Next Insurance کو خریدا۔
نمبر 7۔ این ویڈیا کی 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری
امریکی سافٹ ویئر کمپنی Nvidia نے حیفا کے جنوب میں اسرائیل کا سب سے بڑا مصنوعی ذہانت ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ امریکہ کے باہر Nvidia کا سب سے بڑا ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مرکز ہوگا۔ |
|