|
|
سوئیڈن میں ایک فٹبال کے شوقین نے پیر، گھٹنے، سینہ اور سر کی مدد سے فٹبال ہوا میں 28 گھنٹے 21 منٹ اور 2 سیکنڈ تک کنٹرول کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
سوئیڈن کے شہر لِنکوپِنگ میں قائم رائڈشیلن اسپورٹس کمپلیکش میں ڈینیئل یعقوب نے مردوں کی کیٹیگری میں طویل دورانیے تک فٹبال کنٹرول کرنے کے ریکارڈ کی کوشش کی۔
یعقوب کو اس کوشش کے دوران ہر تین گھنٹے بعد 15 منٹ کے وقفے کی اجازت تھی۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ برطانیہ کے ڈین میگنس کے پاس تھا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ جون 2010 میں 26 گھنٹوں تک فٹبال کنٹرول کر کے بنایا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈینیئل یعقوب نے بتایا کہ یہ ریکارڈ ان کے فٹبال جنون، کانٹینٹ کی تخلیق اور ذاتی نمو کا ایک مثالی مجموعہ ہے۔ |
|