پاکستان کی نامور سینئر اداکارہ صبیحہ ہاشمی نے اپنی محبت کی شادی کی کہانی سنادی اور نوجوان جوڑوں کے لیے قیمتی مشورے بھی دے دیے۔
صبیحہ ہاشمی نے نوّے کی دہائی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی باوقار اداکاری سے ایک منفرد مقام بنایا، حال ہی میں انہیں جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل آفت میں شاندار پرفارمنس پر خوب سراہا گیا جبکہ ان دنوں ناظرین ڈرامہ کفیل میں ان کے کردار کو بےحد پسند کر رہے ہیں۔
حال ہی میں صبیحہ ہاشمی نے ایک یوٹیوب شو میں شرکت کی، اس پروگرام کے دوران انہوں نے اپنی محبت کی شادی اور کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔
شگفتہ اعجاز کی فیسٹیو لک میں ماڈلنگ تنقید کی زد میں
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پوسٹ پر شدید تنقید دیکھنے میں آئی ہے
محبت کی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے صبیحہ ہاشمی نے کہا کہ جی ہاں، میری محبت کی شادی تھی، مگر اب اس موضوع پر مزید سوال نہ کیے جائیں، میں اب ایک ماں اور نانی ہوں، اس لیے اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری نسل میں محبت کی شادیاں عام تھیں اور خاندانوں میں بچوں کی مرضی کو اہمیت دی جاتی تھی، تاہم یہ حقیقت ہے کہ شادی کے بعد زندگی بدل جاتی ہے، شادی کے بعد محبت ایک حقیقت پسندانہ مرحلے میں داخل ہو جاتی ہے کیونکہ سسرال، بچے اور دیگر ذمہ داریاں نبھانا پڑتی ہیں، کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ شادی کے بعد محبت میں کمی آ جاتی ہے۔
نوجوان جوڑوں کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ شادی برابری کی بنیاد پر قائم رشتہ ہے، مگر اس میں باہمی احترام سب سے زیادہ ضروری ہے، اگر میاں بیوی ایک دوسرے کی عزت نہ کریں تو رشتہ متاثر ہوتا ہے، اکثر جوڑے ایک دوسرے سے حد سے زیادہ توقعات وابستہ کر لیتے ہیں، اس لیے صبر و تحمل بہت ضروری ہے اور آپس میں مقابلے سے گریز کرنا چاہیے، میرا اصول یہ ہے کہ جب شوہر غصے میں ہو تو خاموش رہیں اور جب وہ پرسکون ہو جائے تو اپنی رائے کا اظہار کریں۔