|
|
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارت میں ایک خاندان نے روایتی تہوار کے موقع پر اپنے داماد کے لیے غیر معمولی ضیافت کا اہتمام کر کے سب کو حیران کر دیا۔
بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے خاندان نے اپنی بیٹی اور داماد کی شادی کے بعد پہلی دعوت کو یادگار بنانے کے لیے 158 اقسام کے پکوان تیار کیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وندنپو مرلی کرشنا اور ان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی مونیكا اور داماد سری دتّا کی دعوت کی۔ یہ جوڑا گزشتہ سال شادی کے بعد پہلی بار سنکرانتی (مقامی روایتی تہوار) ایک ساتھ منا رہا تھا۔
ریاست آندھرا پردیش کے کئی علاقوں میں سنکرانتی کے دوران داماد کو شاہانہ انداز میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
آندھرا پردیش کے اس خاندان نے اس تہوار کو خاص بنانے کے لیے داماد کی سبزی اور گوشت کے کئی پکوانوں، چاول کی مختلف ڈشز، سالن، مٹھائیوں اور نمکین پکوانوں سے ضیافت کی۔
سسرال کی جانب سے داماد کے لیے کیے گئے اس دلچسپ اہتمام کو مقامی لوگوں نے حیرت انگیز قرار دیا ہے۔ |
|