ہندی اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ مرونل ٹھاکر اور تامل اسٹار دھنوش کی 14 فروری کو شادی نہیں ہو رہی، اس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ مرونل ٹھاکر اور دھنوش کی کافی عرصے سے ڈیٹنگ جاری ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی شادی کی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کی صبح یہ افواہیں پھیلی ہوئی تھیں کہ مرونل ٹھاکر اور دھنوش فروری 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، خبر کے سامنے آنے پر دونوں کے مداحوں نے سوشل میڈیا کا رخ کیا تاکہ اپنے تجسس کا اظہار کرنے کے ساتھ حقیقت جان سکیں۔
دھنوش کی بات نے انٹرنیٹ صارفین کو شک میں ڈال دیا
بھارت کے نامور اداکار دھنوش کی کونسی بات ہے ، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو شک میں ڈال دیا۔
لیکن معلوم ہوا ہے کہ مداحوں کو اس خبر کے لیے کچھ مزید انتظار کرنا ہوگا، کیونکہ اس خبر میں سچائی نہیں ہے۔ ایک قابل اعتماد ذریعے کا کہنا ہے کہ مرونل کی اگلے ماہ شادی نہیں ہو رہی اور یہ محض ایک افواہ ہے۔
ذرائع نے مزید نشاندہی کی کہ مرونل کی فلم دو دیوانے شہر میں، اسی تاریخ کو ریلیز ہوگی جو کہ شادی کی تاریخ کے قریب ہے اور یہ مرونل ٹھاکر کے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتی۔ واضح رہے کہ اس فلم میں اداکار سدھانت چترویدی ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
دھنوش نے فلم کیلئے گانا لکھا، اسے گایا اور رقص کرکے دھوم مچا دی
جنوبی بھارت کے معروف تامل سپر اسٹار دھنوش نے اپنی فلم کے لیے ناصرف گانا لکھا، بلکہ اسے گایا اور اس پر شاندار و پرجوش رقص سے دھوم بھی مچا دی۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری میں یہ فلم ریلیز ہونے والی ہے، تو وہ اپنی فلم کی ریلیز کے اتنے قریب شادی کیوں کرینگی؟ اور پھر مارچ میں بھی انکی ایک تیلگو فلم ریلیز ہو رہی ہے۔
مرونل اور دھنوش کے درمیان کافی عرصے سے ڈیٹنگ جاری ہے، اگست 2025 میں مرونال اپنی فلم سن آف سردار 2 کے پریمیئر کے موقع پر مبارکباد دینے کے لیے آنے والے دھنوش کے استقبال کے لیے خود پہنچی تھیں، سوشل میڈیا صارفین اس جانب متوجہ ہوئے تھے۔ تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے تعلقات کی باضابطہ طور پر اب تک تصدیق نہیں کی ہے۔