|
|
محمود خان اچکزئی : فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان بحرانوں میں گھرا ہوا ہے، پاکستان کی تمام جماعتیں پانچ چھ نکات پر متفق ہوں۔
کراچی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ پہلی تنظیم ہےجو کسی کے کہنے پر نہیں بنی، یہ تحریک ہم نے کسی کی دشمنی میں نہیں بنائی، پاکستان کی تمام جماعتیں پانچ چھ نکات پر متفق ہوں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے وقت کہا تھا کسی کو ہٹانے میں شامل نہیں ہوں گا، فضل الرحمان بھی شامل ہو جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نواز شریف سے متعلق سوال کا جواب اسمبلی میں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اسد قیصر سے کہا آصف زرداری کےخلاف میں الیکشن لڑوں گا، صدارتی الیکشن میں ایک ووٹ نہیں بکا، حکمرانوں سےگلا ہے انہیں طرز حکمرانی نہیں آتی، ہماری حکومت کہتی ہے جھوٹ پر جھوٹ بولتے جاؤ۔
اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے نمائندے عوام کے لیے نہیں بیٹھے ہیں، عوام سے ووٹ کا حق چھینا گیا ہے، کیا فیصلہ چند لوگوں نے اپنے دفتر میں کرنا ہے؟
راجہ ناصر عباس نے کہا کہ انسان صحیح غلط کا انتخاب کر سکتا ہے، عوام کے منتخب نمائندے ہم پر حکومت نہیں کر رہے، پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے، 73 کے آئین میں تمام اکائیوں کی نمائندگی تھی۔ |
|