Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 289|Reply: 0

کراچی: گل پلازا میں ہنگامی اخراج کا راستہ تھا نہ ہی آگ سے نمٹنے کے انتظامات تھے، رپورٹ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194918
Post time 2026-1-19 02:12:55 | Show all posts |Read mode
کراچی کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازا کی عمارت کا بڑا حصہ گر گیا، عمارت میں ہنگامی اخراج کی جگہ نہیں تھی اور نہ ہی آگ سے نمٹنے کے لیے انتظامات تھے۔

گل پلازا میں لگنےوالی آگ سے متعلق متعلقہ حکام کی رپورٹ کے نکات سامنے آگئے، جس کے مطابق 1995ء میں گل پلازا کی عمارت تعمیر ہوئی تھی، ابتدائی طور پر عمارت بیسمنٹ، گراؤنڈ اور پہلی منزل تک تھی۔   
کراچی: گل پلازہ کی عمارت کا بڑا حصہ گرگیا، 6 افراد جاں بحق، تاحال آگ نہ بجھائی جا سکی

سی ای او ریسکیو عابد جلالانی کا کہنا ہے کہ متاثر عمارت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمارت کے عقبی حصے پہلے گر چکے تھے، اگلا حصہ ابھی گرا ہے۔   

رپورٹ کے نکات میں کہا گیا کہ عمارت پر 2003ء تک مختلف اوقات میں تین فلورز تعمیر کیے گئے، عمارت میں 500 دکانوں کی گنجائش تھی، بڑی دکانوں کو چھوٹا کرکے مزید دکانیں نکالی گئیں۔

عمارت میں دکانوں کی تعداد 500 سے بڑھ کر 1200 ہوگئی تھی، عمارت میں ہنگامی اخراج کی جگہ نہیں تھی، عمارت میں آگ سے نمٹنے کے لیے انتظامات نہیں تھے۔   
گل پلازہ میں آتشزدگی سے 6 لوگ جاں بحق ہوئے، 58 افراد ابھی تک لا پتہ ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جن کے پیارے دنیا سے چلے گئے ہیں، اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔   

دوسری جانب گل پلازا میں لگی آگ کو 22 گھنٹے گزر گئے، آگ مکمل طور پر نہ بجھائی جا سکی،  عمارت میں پھنسے لوگوں سے رابطہ ختم  ہوگیا۔

شہر بھر کے فائر فائٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، شہید فائر فائٹر فرقان کی نماز جنازہ ناظم آباد فائر اسٹیشن میں ادا کر دی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سانحے میں 6 افراد کی جان گئی، 22 زخمی ہوئے اور 58 افراد لاپتہ ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-18 22:40 GMT+5 , Processed in 0.054744 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list