ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایما واٹسن کو برٹش ڈائیورسٹی ایوارڈز کے لیے نامزدگی مل گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیری پوٹر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف اداکارہ ایما واٹسن کو برٹش ڈائیورسٹی ایوارڈز 2026 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
میڈیا پرسنالٹی آف دی ایئر کی کیٹیگری میں ان کا مقابلہ سر ایلٹن جان اور سر لینی ہنری جیسے نمایاں فنکاروں سے ہوگا۔
ناتجربہ کاری کے باعث تیز رفتار ڈرائیونگ کی اور پابندی لگی، ایما واٹسن
برطانوی اداکارہ ایما واٹسن پر گزشتہ سال 31 جولائی کو آکسفورڈ میں 30 میل فی گھنٹہ رفتار کے علاقے میں اپنی بلیو آئودی کار پر 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیونگ پر جولائی میں چھ ماہ کی پابندی اور 1,044 پونڈ کا جرمانہ کیا گیا تھا۔
عالمی ستاروں سے سجی برٹش ڈائیورسٹی ایوارڈز کی تقریب مارچ 2026 میں منعقد ہوگی، جس کا مقصد برطانیہ میں تنوع اور شمولیت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد اور اداروں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔
تقریب 25 مارچ 2026 کو لندن کے جے ڈبلیو میریئٹ گروزنور ہاؤس میں منعقد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ میڈیا پرسنالٹی آف دی ایئر کا اعزاز ان شخصیات کو دیا جاتا ہے جو اپنے پلیٹ فارمز کو مؤثر سماجی تبدیلی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ برٹش ڈائیورسٹی ایوارڈز کی تقریب میں ایتھلیٹ پاورنگ پازیٹو چینج ایوارڈ بھی دیا جائے گا، جس میں ایسے کھلاڑیوں کی خدمات کو تسلیم کیا جاتا ہے جو کھیل کے میدان سے باہر معاشرتی بہتری میں کردار ادا کرتے ہیں۔