امریکی اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فیصلہ کن آپشنز چاہتے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی لڑاکا طیارے مشرق وسطیٰ پہنچ چکے ہیں، امریکی ایئر کرافٹ کیریئر بھی مشرق وسطیٰ پہنچ رہا ہے۔
’ان کی دنیا کو آگ لگا دیں گے‘، خامنہ ای کیخلاف کسی بھی اقدام پر ایران کی وارننگ
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے خلاف کوئی بھی جارحانہ اقدام اٹھایا گیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔
دوسری جانب عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن بحرِ ہند کی جانب بڑھ رہا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی طیاروں کی بحرِ ہند میں موجودگی سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔