ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں بڑے اضافے کے بعد آج بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 578 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
سونے کا بھاؤ بغیر تبدیلی کے بلند ترین سطح پر برقرار
سونے کا بھاؤ آج عالمی اور مقامی منڈیوں میں بغیر کسی تبدیلی کے گزشتہ روز کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 924 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 60 ہزار 597 روپے ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 44 ڈالرز کی کمی کے بعد 3 ہزار 995 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔