Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 901|Reply: 0

جرمنی، فرانس، ناروے اور دیگر نیٹو ممالک کے فوجی گرین لینڈ پہنچنا شروع

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2026-1-16 04:40:23 | Show all posts |Read mode
جرمنی، فرانس، ناروے، سوئیڈن سمیت دیگر نیٹو رکن ملکوں کے فوجی گرین لینڈ پہنچنا شروع ہوگئے۔

امریکی صدر ٹرمپ چین اور روس کی جانب سے گرین لینڈ پر ممکنہ تسلط کو خطرہ قرار دے کر خود گرین لینڈ پر قبضے کی دھمکی دے چکے ہیں۔


گرین لینڈ سے متعلق امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ حکام کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی جس کے بعد ڈنمارک نے اضافی فوج گرین لینڈ بھیج دی ہے، دیگر یورپی ممالک نے بھی گرین لینڈ کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے اپنے فوجی دستے وہاں بھیجنا شروع کر دیے ہیں۔   
ٹرمپ کی معدنیات پر نظر: امریکی صدر کے ارادوں سے گرین لینڈ کے لوگ خوفزدہ

گرین لینڈ کے رہائشی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضے کے بیان پر شدید تشویش اور پریشانی کا شکار ہیں۔   

فرانس نے 15 اور جرمنی نے 13 فوجی گرین لینڈ روانہ کیے ہیں، جبکہ ناروے اور سوئیڈن بھی اس مشن میں شامل ہیں۔ اس دو روزہ کارروائی کو باضابطہ طور پر Recognition-of-the-Territory Exercise کہا جا رہا ہے، جس کے دوران یورپی یونین کا پرچم گرین لینڈ میں نصب کیا جائے گا، تاکہ یورپی خود مختاری اور موجودگی کی علامتی تصدیق کی جا سکے۔

خیال رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ڈنمارک اور گرین لینڈ کے وزرائے خارجہ واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کے ارادے سے باز نہ رکھ سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکا کو گرین لینڈ ’’ہر حال میں‘‘ چاہیے، ورنہ روس اور چین وہاں قدم جما لیں گے۔

ڈنمارک نے اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے، تاہم یورپی اور ڈنمارک حکام تسلیم کر رہے ہیں کہ یہ اقدامات امریکا کو عسکری طور پر روکنے کے لیے نہیں بلکہ سیاسی دباؤ اور علامتی مزاحمت کے طور پر ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:26 GMT+5 , Processed in 0.047054 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list