امریکا میں پاکستانی گلوکار علی ظفر کو پاکستانی امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی کی جانب سے ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ دیا گیا۔
یہ اعزاز انہیں موسیقی اور ثقافت کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔
ایوارڈ تقریب میں علی ظفر کے فن کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے اپنے کام کے ذریعے پاکستانی ثقافتی اقدار اور ملک کے مثبت تشخص کو دنیا بھر میں اجاگر کیا۔
علی ظفر نے بالی ووڈ کے ٹرینڈنگ گانے سَیّارہ کو اپنی آواز دے دی
علی ظفر کا کور سانگ سامنے آتے ہی مداحوں اور صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ فن کی طاقت سرحدوں سے ماورا ہے اور یہ دلوں کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے اپنے علی ظفر فاؤنڈیشن کے کاموں کا بھی ذکر کیا جو پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے سرگرم ہے۔