Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 937|Reply: 0

ایران میں بازیاب ہونیوالی پاکستانی خاتون کا معاملہ الجھ گیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194131
Post time 2026-1-16 18:19:27 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

ایران میں بازیاب ہونے والی پاکستانی خاتون نے تنہا وطن واپس آنے سے انکار کر دیا اور مبینہ طور پر سفری دستاویز کے بغیر ایران کا سفر کرنے کے سبب خاتون کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔

بازیاب ہونے والی پاکستانی خاتون کا تحریری اور ویڈیو پیغام ’جیو نیوز‘ نے حاصل کرلیا جس میں 4 ماہ کی حاملہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی حالت ایسی نہیں کہ وہ تنہا سفر کر سکے۔

خاتون نے کہا کہ اس کی چھوٹی بیٹی بھی ساتھ ہے، اس لیے وہ شوہر کے ساتھ ہی جانا پسند کرے گی۔

اس حوالے سے ایرانی سفارتکار نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ خاتون کو ہرمزگان صوبے کے دارلحکومت بندرعباس میں واقع پولیس کیمپ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایرانی سفارتکار کے مطابق خاتون تک پاکستانی سفارتخانے کو مکمل رسائی دی گئی ہے، پاکستانی حکام جب چاہیں خاتون کو وطن بھجوا سکتے ہیں لیکن کئی روز گزرنے کے باوجود تاحال پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔

ایرانی سفارتکار سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ خاتون پر مبینہ طور پر مظالم ڈھانے والے اس کے شوہر کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟ تو جواب میں اُنہوں نے کہا کہ خاتون نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے شوہر پر الزامات عائد کیے ہیں تو دوسرے ویڈیو پیغام میں یہ کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی جانا چاہتی ہے۔

اُنہوں نے مزید نے بتایا کہ باضابطہ کارروائی محض ویڈیو پیغام کی بنیاد پر نہیں کی جاسکتی ہے، خاتون کی جانب سے شوہر کے خلاف کارروائی کی باضابطہ درخواست جمع نہیں کروائی گئی۔

واضح رہے خاتون نے اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اپیل کی تھی کہ اسے شوہر کے مظالم سے 2 دن کے اندر بازیاب نہ کروایا گیا تو پھر وہ خودکشی کر لے گی۔

خاتون کی اپیل پر کامران ٹیسوری نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور ایران میں وزارت خارجہ کے سینئر افسر سے اس معاملے پر بات کی اور پھر ایران میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے خاتون کو بچانے کے لیے ایک ٹیم بھیجی۔

یاد رہے کہ گورنر سندھ نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ خاتون کو وطن لانے کے سفری اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

حیدرآباد کی رہائشی خاتون کے بھائی نے ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بہن کے پاس موبائل فون نہیں اور نہ ہی وہ کیمپ میں کسی اہلکار سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ان کی مالی حیثیت بھی ایسی نہیں کہ وہ خود ایران جا سکیں۔ اس لیے سفارتخانہ ان کی بہن کو واپس لانے میں مدد دے۔

اس حوالے سے ایران میں موجود پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ’جیو نیوز‘ سے  بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ناصرف خاتون کو واپس لانے کے لیے ٹیم بھیجی تھی بلکہ وطن واپسی تک اس کی رہائش کے لیے ہوٹل کے انتظامات بھی کر لیے تھے مگر خاتون نے تنہا وطن واپسی سے انکار کر دیا لیکن اب خاتون کا شوہر کے پاس جانا بھی فی الحال ممکن نہیں۔  

حکام کے مطابق پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر ایران میں داخلے کی اطلاعات سامنے آنے پر خاتون کا معاملہ مخصوص کمیٹی دیکھے گی اور فیصلہ قانون کے مطابق ہوگا۔

ایرانی سفارتکار کے مطابق کمیٹی کا فیصلہ سامنے آنے تک یا تو خاتون بندر عباس پولیس کیمپ میں رہے گی یا پھر پاکستانی حکام اسے جب چاہیں وطن واپس بھجوا سکتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 13:52 GMT+5 , Processed in 0.048013 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list