ڈاکٹر وردہ نے اپنی دوست ردا کے پاس 67 تولہ سونا امانتاً رکھوایا تھا، فوٹو فائل
ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مفرور ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ٹھنڈیانی روڈ پر ملزم شمریز کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا تو ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ایبٹ آباد میں لیڈی ڈاکٹر کو کس طرح قتل کیا گیا، اہم انکشافات سامنے آگئے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ملزمان میں ڈاکٹر ودرہ کی دوست سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم شمریز مارا گیا، وردہ قتل کیس میں ملزمہ ردا،اس کے شوہر سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں۔
خیال رہے کہ ڈاکٹر وردہ نے اپنی دوست ردا کے پاس 67 تولہ سونا امانتاً رکھوایا تھا، ملزمہ سونا واپس کر کا کہہ کر وردہ کو ساتھ لے کر گئی، جس کے بعد وردہ کی لاش ٹھنڈیانی کےقریب ویرانے سے ملی تھی۔