Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 831|Reply: 0

ابھیشیک کی نمبر ون رینکنگ کے لیے پاکستانی بلے باز خطرہ بن گئے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206954
Post time 2026-3-5 15:58:03 | Show all posts |Read mode
ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارم کرکے پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارتی اسٹار ابھیشیک شرما کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ابھیشیک کی ٹاپ پوزیشن اب پاکستانی اوپنر کے نشانے پر آگئی ہے، دونوں کے درمیان فاصلہ محض 26 پوائنٹس رہ گیا، صاحبزادہ فرحان 383 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں، انھوں نے سری لنکا کے خلاف پالے کیلی میں سنچری بھی جڑی تھی۔



رینکنگ میں صاحبزادہ فرحان نے انگلش بیٹر فل سالٹ کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ بھارتی بیٹر ایشان کشن چوتھے اور ہم وطن تلک ورما چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ جنوبی افریقا کے ڈیووالڈ بریوس نے آٹھویں پوزیشن پر حق جتا دیا۔

زمبابوے کے برائن بینیٹ 6 درجے چھلانگ لگا کر 11 ویں درجے پر آگئے۔ جنوبی افریقا کے ریان ریکلٹن (13) اور ایڈن مارکرم (16) نے بھی رینکنگ میں بہتری پائی۔
مزید پڑھیں   

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ: صاحبزادہ فرحان اور ابرار احمد پہلی پوزیشن پر قبضے کے نزدیک



بولنگ میں بھارتی اسپنر وررون چکرورتی نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے، ان کی سبقت بھی اب 18 پوائنٹس رہ گئی ہے۔

پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ جسپریت بمرا ساتویں اور ارشدیپ سنگھ 13 ویں نمبر پر ہیں۔ انگلینڈ کے لیام ڈاسن 14 ویں پوزیشن پر پہنچے، جنوبی افریقا کے لونگی نگیدی ٹاپ 20 کے آخری شریک ہیں۔

آل راؤنڈرز میں زمبابوین کپتان سکندر رضا کی بادشاہت برقرار رہی، بھارت کے ہردیک پانڈیا نے صائم سے دوسری پوزیشن چھین لی، پاکستانی آل راؤنڈر ایک قدم پیچھے ہٹ کر تیسرے نمبر پر چلے گئے، ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار جیسن ہولڈر کو 8درجے کی ترقی نے 11 ویں پوزیشن پر پہنچا دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-5 11:41 GMT+5 , Processed in 0.062777 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list