پاکستان نے سوڈان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کی فوری تحقیقات اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سوڈان میں حملے میں اقوام متحدہ کے 6 امن اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے، شہید امن اہلکاروں کا تعلق بنگلادیش سے تھا اور وہ یونیسف مشن میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
سوڈان میں ڈرون حملہ، یو این امن مشن کے 6 ارکان جاں بحق
یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوئٹریس نے امن مشن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلاجواز حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔
پاکستان نے اہلکاروں کی شہادت پر بنگلادیش کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بلیو ہیلمٹس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یو این امن اہلکار عالمی سطح پر تنازعات کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ میں کردار ادا کر رہے ہیں، دفتر خارجہ نے امن اہلکاروں کے تحفظ کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔