Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 361|Reply: 0

کیا دہی اور کیلا ڈپریشن سے لڑنے میں مددگار ہو سکتے ہیں؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193975
Post time 2025-12-28 05:42:07 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

سنگاپور کے ماہرین کی ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روزمرہ استعمال کی جانے والی پروبائیوٹک غذائیں جیسے دودھ، دہی اور کیلا ڈپریشن سے بچاؤ میں کردار ادا کر سکتی ہیں، تحقیق کے مطابق یہ غذائیں نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنا کر ذہنی صحت پر مثبت اثر ڈالتی ہیں۔

یہ تحقیق خوراک، آنتوں اور ذہنی صحت کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلق کو مزید مضبوط کرتی ہے، ماہرین یہ جاننا چاہتے تھے کہ غذا کس طرح نظامِ ہاضمہ کو متاثر کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں ذہنی کیفیت پر کیا اثر پڑتا ہے۔

اس مقصد کے لیے سائنس دانوں نے چوہوں پر تجربات کیے، سب سے پہلے چوہوں میں ایک ایسی بیماری پیدا کی گئی جو ڈپریشن سے ملتی جلتی تھی، بعد ازاں ان کے معدے، آنتوں اور غذائی نالی میں ہونے والی تبدیلیوں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا گیا۔

تحقیق میں سامنے آیا کہ نظامِ ہاضمہ میں موجود نقصان دہ بیکٹیریا ایک کیمیکل جزو انڈول پیدا کرنے لگتے ہیں، جو دماغ پر منفی اثر ڈال کر ڈپریشن جیسی علامات کو جنم دیتا ہے۔   
کیا ویپنگ واقعی سگریٹ نوشی سے بہتر ہے؟ ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تحقیق میں نکوٹین کی زہریلی خصوصیات اور اس کے دل اور شریانوں پر منفی اثرات کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔    

ماہرین کے مطابق جب یہ ڈپریشن سے جڑے مادے آنتوں سے دماغ تک پہنچتے ہیں تو وہاں کیلشیم ڈیپنڈنٹ SK2 نامی ایک پروٹین بننا شروع ہو جاتی ہے، جو ڈپریشن جیسے رویّوں کی بڑی وجہ بنتی ہے۔

اس سے یہ بات مزید واضح ہوئی کہ آنتوں میں بیکٹیریا کا توازن بگڑنے سے دماغی کیمسٹری براہِ راست متاثر ہو سکتی ہے۔

تحقیق کے اگلے مرحلے میں چوہوں کو پروبائیوٹک غذائیں دی گئیں، جس کے بعد ان کے نظامِ ہاضمہ اور ذہنی کیفیت کا دوبارہ جائزہ لیا گیا، نتائج حیران کن تھے۔

ماہرین نے پایا کہ پروبائیوٹک غذائیں استعمال کرنے والے چوہوں میں وہ نقصان دہ بیکٹیریا پیدا ہی نہیں ہوئے جو SK2 پروٹین بناتے ہیں، نتیجتاً ان میں ڈپریشن کی علامات نمایاں طور پر کم ہو گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ پروبائیوٹک غذائیں ڈپریشن جیسی علامات سے تحفظ فراہم کر سکتی ہیں اور مستقبل میں ذہنی صحت کے لیے ایک معاون علاج کے طور پر سامنے آسکتی ہیں، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانوں پر اس کے اثرات کی تصدیق کے لیے مزید تحقیق ضروری ہے۔  

تحقیق کے مطابق پروبائیوٹک غذاؤں میں دودھ، دہی، اوٹس، کیلا، لہسن، ادرک، پنیر اور سرکہ شامل ہیں۔

ماہرین صحت کئی دہائیوں سے ان غذاؤں کے فوائد بیان کرتے آ رہے ہیں اور اب یہ تحقیق ان کے ذہنی صحت پر ممکنہ مثبت اثرات کی جانب ایک نیا دروازہ کھول رہی ہے۔



نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 01:50 GMT+5 , Processed in 0.045831 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list