امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام کی جانب سے فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں خاتون اورمرد کو گولی مار کر زخمی کیا گیا ہے۔
ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں آئس حکام نے خاتون اورمرد کو گولی مار دی، دونوں افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
امریکا: منی سوٹا میں امیگریشن حکام کا چھاپہ، خاتون کو گولی مار دی
امریکا کے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے ریاست منی سوٹا میں چھاپے کے دوران خاتون کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا ہے، ہلاک خاتون کی شناخت سینتیس برس کی رینی نکول گُڈ کے نام سے کی گئی ہے۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا دعویٰ ہے کہ بارڈر پیٹرول اہلکار گاڑی کی تلاشی لے رہے تھے، ڈرائیور نے گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔
ملزمان نے ایجنٹس کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی، جبکہ اہلکار نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔
واضح رے کہ امریکا کے ہی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام نے چند روز قبل ریاست منی سوٹا میں چھاپے کے دوران خاتون کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، ہلاک خاتون کی شناخت سینتیس برس کی رینی نکول گُڈ کے نام سے کی گئی ہے۔
واقعے کی منظر عام پر آئی ویڈیو کے مطاق حکام نے ایک گاڑی کو روکا، اہلکار اسکی جانب بڑھتے ہیں، اس دوران گاڑی تھوڑا پیچھے ہوتی ہے اور پھر تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہے، اچانک سامنے موجود ایک اہلکار گولی چلا دیتا ہے، فائرنگ کے کچھ ہی لمحے بعد خاتون دم توڑ گئی۔