Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 616|Reply: 0

ارب پتی اسٹارز کی فہرست میں شامل شاہ رخ کا گھر 18 کروڑ سے 300 کروڑ کا ہوگیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206416
Post time 2026-3-4 01:48:54 | Show all posts |Read mode
  شاہ رخ خان اپنے گھر منت کے باہر موجود - فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ناصرف بر صغیر کے سب سے بڑے اسٹارز میں شامل ہیں بلکہ وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر ارب پتی کلب میں جگہ بنائی۔

ہورون انڈیا رچ لسٹ 2025 کے مطابق ان کی مجموعی دولت تقریباً 12 ہزار 490 کروڑ روپے ہے۔

مشہور ویلتھ منیجر دیپک ہیرو وازرانی نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ شاہ رخ خان کی کامیابی اتفاق نہیں بلکہ حکمتِ عملی ہے۔ انہوں نے کہا، ’شاہ رخ خان بزنس کو سمجھتے ہیں، وہ پڑھے لکھے اور منصوبہ ساز انسان ہیں۔‘   
شاہ رخ خان پہلی بار ارب پتی کلب میں شامل، مجموعی دولت کتنی؟

واضح رہے کہ گزشتہ تین عشروں سے زیادہ عرصے پر محیط بالی ووڈ کیریئر کے دوران وہ پہلی بار اس کلب میں شامل ہوئے ہیں۔   

شاہ رخ نے ممبئی کا مشہور بنگلہ منت 18 کروڑ میں خریدا تھا، جس کی موجودہ مالیت تقریباً 300 کروڑ روپے ہے۔

ان کی کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ویلیو بھی کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ دیپک کے مطابق یہ سرمایہ کاری آج تقریباً 40 سے 50 گنا بڑھ چکی ہے۔

2007 میں آئی پی ایل کے آغاز پر شاہ رخ نے کے کے آر میں 55 فیصد حصہ لیا تھا، جب ٹیم کی مالیت تقریباً 300 کروڑ روپے تھی۔ آج اس کی ویلیو ہزاروں کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ مزید 35 فیصد حصہ خریدنے پر غور کر رہے ہیں، جس کی قیمت تقریباً 4 ہزار کروڑ روپے ہو سکتی ہے۔   
ول اسمتھ نے شاہ رخ خان سے کہا ’مجھے کسی فلم میں لے لیجئے‘

ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار ول اسمتھ نے بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ سے ہندی فلم میں کردار دینے کی خواہش ظاہر کی ہے۔   

کرن جوہر کے مطابق یہ صرف نام یا موجودگی نہیں، شاہ رخ اس ٹیم کے ساتھ جنون اور محنت سے جڑے ہیں، اسی لیے یہ ان کے لیے سب سے منافع بخش بزنس ثابت ہوا ہے۔

شاہ رخ کا مشہور گھر منت اس وقت تزئین و آرائش کے مراحل میں ہے۔ فیملی عارضی طور پر ایک چار منزلہ اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہے، جس کا کرایہ ماہانہ 24 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ گوری خان نے اسٹاف کے لیے قریب ہی ایک اور پراپرٹی کرائے پر لی ہے۔

تزئین و آرائش کے منصوبے میں منت کے اینکس میں دو مزید منزلیں شامل کرنے کی تجویز ہے، جس پر تقریباً 25 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 21:13 GMT+5 , Processed in 0.049112 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list