Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 92|Reply: 0

چند سیکنڈز میں ناخونوں کا رنگ تبدیل، اے آئی نیل پالش کٹ متعارف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193706
Post time Yesterday 16:55 | Show all posts |Read mode
  تصویر:بین الاقوامی میڈیا

خوبصورتی اور ٹیکنالوجی کے امتزاج نے ایک نئی سطح حاصل کر لی ہے، جہاں اب ناخنوں کا رنگ تبدیل کرنا بھی کسی جادو سے کم نہیں رہا، اب نیل پالش خریدنے پر پچھتاوے کا دور ختم ہو چکا ہے، کیونکہ ناخنوں کا رنگ بدلنا محض چند لمحوں کا کام رہ گیا ہے۔

امریکا کی ایک کمپنی آئی پالش (iPolish) نے مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس ایسا نیل پالش کِٹ متعارف کرایا ہے جو چند ہی سیکنڈز میں ناخنوں کا رنگ تبدیل کر سکتا ہے۔

اس جدید کِٹ کی مدد سے دن، شام یا کسی تقریب کے لیے نیل پالش کا انتخاب اب مشکل نہیں رہا، نیلا ہو، سرخ یا کوئی اور شیڈ صارفین بغیر نیل پالش ریموور استعمال کیے اور سوکھنے کا انتظار کیے بغیر فوراً رنگ تبدیل کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ پریس آن ایکریلک ناخن ایک اسمارٹ موبائل ایپ کے ذریعے کنٹرول کیے جاتے ہیں، جنہیں 400 سے زائد رنگوں میں بدلا جا سکتا ہے، ناخن ایک خصوصی ڈیوائس، جسے میجک وینڈ کہا جاتا ہے میں رکھے جاتے ہیں جہاں چند لمحوں میں رنگ واضح طور پر تبدیل ہو جاتا ہے۔   
موسم گرما میں نیل کلر اور نیل آرٹ ٹرینڈ

ہاتھ شخصیت کے آئینہ دار ہوتے ہیں، خوبصورت ہاتھوں...   

صارفین اپنی پسند کا رنگ منٹوں، گھنٹوں یا دنوں تک برقرار رکھ سکتے ہیں اور جب چاہیں دوبارہ تبدیل کر سکتے ہیں۔

یہ کِٹ تمام ضروری اشیاء پر مشتمل ہے، جس میں مختلف سائز کے پریس آن ناخن، میجک وینڈ، بانڈنگ گلو، فاسٹ ڈرائنگ ٹاپ کوٹ اور ناخنوں کی تیاری کے بنیادی آلات جیسے کیوٹیکل پشر، بفر اور کلیننگ وائپس شامل ہیں۔

موبائل ایپ کے ذریعے رنگوں کا انتخاب نہایت آسان اور صارف دوست بنایا گیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ناخن نان ٹاکسک ہیں اور روزمرہ استعمال کے لیے محفوظ ہیں، تاہم جن افراد کے پاس پیسمیکر، دیگر وائرلیس الیکٹرانک ڈیوائسز ہوں یا حساس جلد رکھتے ہوں، انہیں استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اے آئی نیل پالش کِٹ کی قیمت 95 ڈالر رکھی گئی ہے، جبکہ اضافی نیل سیٹس 6 ڈالر سے دستیاب ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 12:30 GMT+5 , Processed in 0.049891 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list