Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 704|Reply: 0

اماراتی صدر و ولی عہد کو دبئی مال میں دیکھ کر عوام حیران و خوش

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
206278
Post time 2026-3-3 18:01:32 | Show all posts |Read mode
  
— اسکرین گریب

گزشتہ شب دبئی مال آنے والے خریدار اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کو اپنے درمیان پایا۔

ان کے ساتھ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ دفاع بھی تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دبئی میڈیا آفس کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں اماراتی صدر اور وزیرِ دفاع کو وفد کے ہمراہ دبئی مال کا دورہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی جاری ہے اور ایران کی جانب سے داغے گئے درجنوں ڈرونز اور حملوں کو متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنایا۔

عوام کے درمیان رہنماؤں کی موجودگی ملک کی سلامتی اور استحکام پر اعتماد کا اظہار ہے۔

شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مال میں موجود خریدار اور ریسٹورنٹس میں بیٹھے افراد دونوں رہنماؤں کے گرد جمع ہو گئے، متعدد افراد نے ان کا خیر مقدم کیا اور اچانک ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کو مال کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے اور عوام سے گھل مل کر خوش گوار گفتگو کرتے بھی دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں گھانا سے تعلق رکھنے والے ایک تارکِ وطن کو دونوں رہنماؤں کے قریب آ کر شیخ حمدان اور شیخ محمد سے مصافحہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اس شخص نے ان کی خیریت دریافت کی جس پر خوش گوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

صدر شیخ محمد نے اس شخص سے دریافت کیا کہ آیا وہ خوش ہے؟ اس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’جی ہاں، جی ہاں۔‘ صدر نے اس شخص کے لیے متحدہ عرب امارات میں خوش گوار قیام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-3 13:39 GMT+5 , Processed in 0.054353 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list